30 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقے بڈھ بیر سکیم چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ا سکیم چوک کے قریب نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے میاں بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔