پاکستان
30 دسمبر ، 2013

خواتین کی عصمت دری اور چار افراد کے قتل کا نوٹس لیا جائے، سلیمان بلوچ

 خواتین کی عصمت دری اور چار افراد کے قتل کا نوٹس لیا جائے، سلیمان بلوچ

کراچی …ایم کیوایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیرآعظم ، گورنر اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڑی پور میں دو خواتین کی عصمت دری اور بچوں سمیت خاندان کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ گینگ وار کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور کل کی طرح آج بھی گینگ وار کی سرپرستی کی جارہی ہے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی سلیمان مجاہد بلوچ،کامران اختر اور شازیہ جاوید کا کہنا تھاکہ ایک طرف ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیے جارہے ہیں اور دوسری جانب گینگ وار کے دہشت گردوں کی پشت پنائی جارہی ہے ان کا کہنا تھاکہ حکومت اپنی رٹ قائم کرے اور گینگ وار کے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ ایوان میں عوام کے ہر مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔ایم این اے سلیمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھاکہ وزیرآعظم، گورنر اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ماڑی پور میں دو خواتین کی عصمت دری اور بچوں سمیت خاندان کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیں اور ماڑی پور میں لرزہ خیز قتل کے واقعے میں گینگ وار کے دہشت گرد ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم نے گینگ وار کے دہشت گردوں اور کراچی آپریشن کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے۔گینگ وار کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور کل کی طرح آج بھی گینگ وار کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ درندہ صفت عناصر بچوں، عورتوں اور لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :