31 دسمبر ، 2013
نئی دہلی… بھارت میں عام آدمی پارٹی کا طوطی بولنے لگا۔دارالحکومت نئی دلی کا معرکہ سر ہوگیا۔ اب عام آدمی پارٹی لوک سبھا کی 3 سو نشستوں پر انتخاب لڑنے کیلئے پر عزم ہے۔ دارالحکومت دہلی میں حکومت بنانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنماوٴں نے پارٹی کارکنوں کے دباوٴ پر لوک سبھا کی 100نشستوں کے لیے مقابلے کا اعلان کیا ہے، جو تین سو تک ہوسکتی ہیں۔ اعلان سے پارٹی کے رضاکاروں کا جوش بڑھ گیا ہے، 3ہفتوں کے دوران دہلی اسمبلی میں 28نشستوں پر کامیابی اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملنے سے کارکن اور رضاکار جوش میں ہیں اور لوک سبھا کی 3سو نشستوں کی امید جاگ اٹھی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں 4ماہ سے بھی کم عرصہ ہے۔عام آدمی پارٹی کو 15سے 20دن میں امیدواروں کے نام عوام کے سامنے پیش کرنا ہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ”لوک سبھا“ میں 552 ارکان ہوتے ہیں۔