دنیا
31 دسمبر ، 2013

عام آدمی پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے لگی

عام آدمی پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے لگی

نئی دلی…عام آدمی پارٹی کے دہلی کے نو منتخب وزیراعلیٰ اروند کیجروال منصب سنبھالتے ہی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے اعلان کیا ہے کہ ہر خاندان کو ہرماہ 700لیٹر مفت پانی فراہم کیاجائے گا،400یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت آدھی کر دی گئی واضح رہے کہ اروند کیجروال نے انتخابی منشور میں عوام کو مفت پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 103بخار ہونے کے باعث وزیراعلیٰ اروند کیجروال کے گھر پر اجلاس کے دوران یہ فیصلے کیے گئے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر ایک کروڑ امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :