دنیا
31 دسمبر ، 2013

سال نو کا شانداراستقبال،آکلینڈ ،سڈنی ،جاپان اور چین کا آسمان روشن

سال نو کا شانداراستقبال،آکلینڈ ،سڈنی ،جاپان اور چین کا آسمان روشن

کراچی…ہم پاکستان والے ابھی ماضی میں جی رہے ہیں، لیکن آدھی دنیا میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے اور آسٹریلیا سے چین تک جشن منایا جارہا ہے۔سات رنگوں کی روشنیوں سے، آک لینڈ، سڈنی، ٹوکیو، شنگھائی، ہانگ کانگ اور تائیوان کا آسمان روشن ہوگیا۔سڈنی ہاربر پر نئے سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ نئے سال کے آغاز پرشنگھائی اور ہانگ کانگ میں بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔ چین میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

مزید خبریں :