دنیا
31 دسمبر ، 2013

بھارت میں خواتین گھر بار چلانے کیلئے آٹو رکشا چلا نے لگیں

بھارت میں خواتین گھر بار چلانے کیلئے آٹو رکشا چلا نے لگیں

پٹنہ…خواتین بھی کسی سے کم نہیں۔بھارت میں خواتین اپنا گھر بار چلانے کے لئے آٹو رکشا چلا رہی ہیں۔مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم رکھنے والی ان رکشہ ڈرائیورخواتین کا تعلق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ سے ہے۔ پٹنہ کی آٹو رکشا ایسو سی ایشن خواتین کو تربیت دے رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 35 خواتین کو تربیت دی گئی،جن میں سے میں 15 خواتین کو تربیت کے بعد لائسنس اور رکشا خریدنے کیلئے آسان قرضے دئیے گئے ہیں۔خواتین رکشا ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور طالبات کو رکشہ میں بٹھانا چاہتی ہیں اور تعلیمی اداروں کے باہر ان کا انتظار کرتی ہیں اور وہ بھی انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید خبریں :