31 دسمبر ، 2013
پشاور…دنیا بھر میں سال نو کا جشن منایا جا رہا ہے۔ پشاور میں بھی نئے سال کے آغازکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ پشاورکے شہری نئے سال کااستقبال کیسے کررہے ہیں۔ 2013ء کے آخری دن پشاور کے شہریوں نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ نئے سال کی خوشیوں میں لوگ اپنے پیاروں کوشامل کرنے کیلئے کارڈزاور تحفے خرید رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ محبت کابہترین اظہار تحفہ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پھولوں کی خوبصورتی سے بھلاکون انکارکرسکتا ہے۔ سال نوکی آمدکے لمحات یادگاراورحسین بنانے کیلئے پھولوں کی خریداری بھی عروج پرہے۔ خوشیوں کااظہارمیٹھے کے بغیرادھورا سا لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہری خوب جم کر چا کلیٹ خریدرہے ہیں۔ نئے سال پر تحائف دینا اپنی جگہ لیکن نوجوان نسل یہ امید بھی رکھتی ہے کہ2014ء ملک میں امن اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا ۔