پاکستان
31 دسمبر ، 2013

ٹھٹھہ:پانچوں دوست دائیں کنپٹی پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئے

ٹھٹھہ:پانچوں دوست دائیں کنپٹی پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئے

ٹھٹھہ…کینجھر جھیل کے مزار پر مردہ پائے گئے پانچ دوستوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ پانچوں دائیں کنپٹی پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔ خودکشی یا قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا۔کینجھر جھیل پر 5دوستوں کی موت کی مختلف زوایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جھیل کی تہہ سے ملنے والی گولیوں کے خول، پستول اور موبائل فون فورینزک لیبارٹری کراچی بھجوادیئے گئے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پانچوں دوست قریب سے کی گئی۔ فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ کینجھر جھیل کے وسط میں واقع نوری جام تماچی کے مزار سے ملنے والی پانچ لاشوں کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا۔ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ لاشیں رات پونے ایک بجے اسپتال لائی گئیں۔پانچوں افراد کو ایک ایک گولی ماری گئی۔سب کو دائیں کنپٹی پر گولیاں ماری گئیں۔ادھر پولیس نے جھیل سے ملنے والی گولیوں کے خول، پستول، فون اور دیگر سامان فرانزک لیبارٹری کراچی بھیج دیا ہے ۔ موبائل فون میں مختلف مزاروں کی تصاویر تھیں ۔ مرنے والوں کے لواحقین نے اب تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔مرنے والوں میں شامل ریٹائرڈ کیپٹن بلال ایوب خان اور ریٹائرڈ میجر جہانگیر اختر آپس میں بہترین دوست اور راولپنڈی کی مشہور روحانی شخصیت کے مرید تھے۔ بلال ایوب غیر شادی شدہ تھا اور فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد فوڈ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ ریٹائرڈ میجر جہانگیر کے چار بچے ہیں اور ان کے والد کی ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں چار سو ایکڑ سے زائد زرعی زمین ہے۔

مزید خبریں :