29 مارچ ، 2012
میڈرڈ…اسپین میں نئی اقتصادی اصلاحات اور بیروزگاری کے خلاف آج مختلف یونینز کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے ۔ میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریلیاں نکالی۔ اس دوران لوگوں نے وہاں سے گزرنے والے ٹرکوں کا راستہ روک کر رودز بھی بلاک کردی، یونین ممبرز نے بازاروں میں کھلی دکانیں بھی بند کرادیں۔اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر ان کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے