Time 24 فروری ، 2025
دنیا

امریکی صدر کے سرکاری کٹوتیوں کے اقدامات سے سی آئی اے کے راز افشا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کٹوتیوں کے اقدامات سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے راز افشا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق فروری کے اوائل میں وائٹ ہاؤس کو ایک ای میل بھیجی گئی تھی، جس میں ممکنہ برطرفیوں کے لیے کچھ افسران کی اُن کے ناموں کے ساتھ نشاندہی کی گئی تھی۔ 

سی آئی اے اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا اُس ای میل کی وجہ سے انڈر کَور کام کرنے والے سی آئی اے اہلکاروں کی شناخت تو لیک نہیں ہوئی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی اعلیٰ قیادت اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ بڑے پیمانے پر برطرفیاں کس طرح سابق ملازمین کے ایک ناراض گروپ کو جنم دے سکتی ہیں۔

اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ یہ ناراض گروپ جو ملک کے راز غیر ملکی جاسوسوں اور ہیکرز کو فراہم کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں اور کس طرح چین اور روس جیسی غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیاں مالی مشکلات کے شکار یا ناراض سابق ملازمین کو بھرتی کر سکتی ہیں۔


مزید خبریں :