01 جنوری ، 2014
گھوٹکی…گھوٹکی کے قریب قاضی واہ نہر میں جیپ گرنے سے 6 افراد ڈوب گئے،5 کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ایک شخص کو بچالیا گیا۔پولیس کے مطابقگھوٹکی میں نئے سال کی خوشیاں منا کر گھر جانے والے دوستوں کی جیپ تیز رفتاری کے باعث قاضی واہ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 6 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے5افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا۔