01 جنوری ، 2014
نیویارک…امریکی شہر میناپولس میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں،خبر ایجنسی کے مطابق امریکی شہرمیناپولس میں 3 منزلہ عمارت میں دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،زخمیوں میں سے کئی کی حالت کی تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔