02 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورکے2مقامات پر آتشزدگی اوردھواں بھر جانے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور5بیہوش ہو گئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق اندرون لاہوررنگ محل کے علاقے میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی،جس سے70سالہ شخص جھلس کرجاں بحق ہو گیا۔فائربریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔دوسرا واقعہ جوہر ٹاوٴن میں شوکت خانم اسپتال کے قریب ایک گھر میں پیش آیا،جہاں سردی سے بچنے کیلئے جلائی گئی کوئلے کی انگیٹھی سے کمرے میں دھواں بھر گیا،اس واقعہ میں5افراد بیہوش ہو گئے۔تمام افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔