02 جنوری ، 2014
اسلام آباد…خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پر ویز مشرف کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ انہیں پاک فوج کی حمایت حاصل ہے،جیو نیوز کے پر وگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج کو ان کے اس بیان پر وضاحت کی ضرورت نہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فوج کی حمایت حاصل ہے،خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بطور وزیر دفاع پر ویز مشرف کے بیان کی تردید کرتے ہیں ۔