پاکستان
02 جنوری ، 2014

لاہور کی سرد شامیں، کھابوں پر رش

لاہور کی سرد شامیں، کھابوں پر رش

لاہور…سردی کی شدت بڑھتے ہی لاہور میں فوڈ اسٹریٹس اور کھانے کے دیگر مقامات پر رش بڑھ گیا۔ طرح طرح کے پکوانوں کی خوشبو لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے لگی۔باغات کا شہر لاہور اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہے۔ موسم کوئی بھی ہو، کھانے پینے کے مقامات پر بھیڑ لگی رہتی ہے۔سردیوں کی بات کریں، تو بہت سی موسمی ڈشز بڑی تعداد میں لوگوں کو فوڈ اسٹریٹ اور دیگر سپاٹس پر کھینچ لاتی ہے۔مچھلی، ہریسہ، دیسی مرغ کی یخنی اور ٹکاٹک، کیا کھائیں اور کیا چھوڑیں۔ ہر چیز دوسرے سے لذیذ۔گوالمنڈی کی فوڈ اسٹریٹ میں آج کل خاصا رش ہے، صرف لاہور ہی نہیں دوسرے شہروں سے بھی لوگ کھانے پینے کے لئے یہاں پہنچ جاتے ہیں۔کھانے کے بعد کچھ میٹھا بھی ہو جائے تو کیا بات ہے، مزیدار حلوے اور سبز چائے سردی سے بچنے کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔موسم سرما کی سرد شامیں اپنا اثر تو دکھا ہی رہی ہیں مگر کھابوں کے شوقین چٹ پٹے اور لذیز کھانوں سے ان ٹھٹھرتی شاموں کو مزید پرلطف بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :