پاکستان
02 جنوری ، 2014

میاں نوازشریف پر تو جیل میں تشددبھی کیا جاتا رہا، سینیٹرمشاہداللہ

میاں نوازشریف پر تو جیل میں تشددبھی کیا جاتا رہا، سینیٹرمشاہداللہ

کراچی…سیکریٹری اطلاعات (ن)لیگ سینیٹرمشاہداللہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو تو ہتھکڑیاں بھی لگائی گئیں اور ان پر تو جیل میں تشدد بھی کیا جاتا رہا ،پرویز مشرف ابھی سے گھبرا گئے، ابھی تو کوئی دباوٴ آیا ہی نہیں،مکافات عمل شروع ہو چکاہے، لوگوں کوعبرت حاصل کرنی چاہیے،پرویزمشرف کی صحت واقعی خراب ہے تو اللہ انہیں صحت دے۔۔سینیٹرمشاہداللہ کا سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف ماضی میں بھی عدالتوں میں پیشی سے گریز کرتے رہے ہیں،پرویز مشرف کی صحت واقعی خراب ہے یا نہیں یہ معلوم کرنا عدالتوں کا کام ہے،بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ حکومت کو نہیں عدالت کو کرنا ہے۔

مزید خبریں :