02 جنوری ، 2014
کراچی…کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیبل آپریٹرز کو ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے،پیمرا کی طرف سے کیبل آپریٹرز سے مختلف فیسیں وصول کی جارہی ہیں، ایڈونس ٹیکس کو ختم کیا جائے۔ کراچی پریس کلب میں ملک بھر کے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز پر ایڈونس ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیرآعظم، ایف بی آر اور پیمرا سے مطالبہ کیا کہ کیبل آپریٹرز پر عائد کیے جانے والے ایڈونس ٹیکس کو ختم کیا جائے اور وفاقی وزیر داخلہ سے غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی فروخت روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ڈ ی ٹی ایچ کی فروخت سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔