پاکستان
03 جنوری ، 2014

لوئر دیر: جیو نیوز کے نمائندے احسان اللہ کے گھر پرفائرنگ، بھتیجا زخمی

لوئر دیر: جیو نیوز کے نمائندے احسان اللہ کے گھر پرفائرنگ، بھتیجا زخمی

لوئردیر…جندول میں جیو نیوز کے نمائندے احسان اللہ شاکرکے گھر پرفائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں احسان اللہ کا 20 سال کا بھتیجا امتیاز احمد زخمی ہوگیا ہے۔ احسان اللہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، مسلح افراد احسان اللہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم فائرنگ کے وقت احسان اللہ گھرپرموجودنہیں تھے۔ امتیاز احمد کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :