کھیل
03 جنوری ، 2014

عدنان اکمل انگلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سے باہر

عدنان اکمل انگلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سے باہر

لاہور…پاکستانی وکٹ کیپرعدنان اکمل کی انگلی میں فریکچر کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سے باہرہوگئے، یونس خان ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ وکٹ کیپر عدنا اکمل ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کیپنگ کے دوران انگلی پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، ان کی انجری اس نوعیت کی ہے کہ وہ اگلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :