کھیل
04 جنوری ، 2014

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکوچوتھے ون ڈے میں شکست دیدی

 نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکوچوتھے ون ڈے میں شکست دیدی

کرائسٹ چرچ…نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکوچوتھے ون ڈے میں شکست دیدی،کیویز کو سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔نیلسن میں نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر285رنزبنائے،مارٹن گپٹل نے81،روس ٹیلر نے49،جیسی رائیڈراورکین ولیمسن نے 47،47رنزاسکورکیے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،34ویں اوورمیں ویسٹ انڈیزکااسکورپانچ وکٹ پر134رنزتھاکہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دیاگیا،جو دوبارہ شروع نہیں ہوسکا،نیوزی لینڈڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 58رنزسے جیت گیا۔

مزید خبریں :