دنیا
04 جنوری ، 2014

کوئٹہ میں کل ہوئی برف باری،آج سورج نکل آیا

کوئٹہ میں کل ہوئی برف باری،آج سورج نکل آیا

کوئٹہ…کوئٹہ میں کئی روز بعد سورج کی تیز دھوپ نے وادی کی سرد فضاوٴں میں حرارت بھر دی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے پھر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی برف باری کے بعد ایک بار پھر سخت سردی پڑنے کاخدشہ تھا مگر موسم نے انگڑائی لی اور آج صبح سورج پوری آن بان شان کے ساتھ نکل آیا۔ سردیوں کی نرم دھوپ کی بجائے گرم دھوپ پورے شہرپرپھیل گئی توسردی کے مارے شہریوں کی جان میں جان آئی اور وہ نکل پڑے اپنے روز مرہ کے معمولات نمٹانے ۔ شدیدسردی کے بعد سنسان ہوئے بازاروں میں کچھ رش نظرآیا ۔آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6اور قلات میں منفی 7ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے 7سے 8جنوری کے دوران وادی کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلات، اور ژوب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :