دنیا
05 جنوری ، 2014

بنگلادیش :عام انتخابات کا پر امن انعقاد خطرے میں،اپوزیشن کابائیکاٹ

بنگلادیش :عام انتخابات کا پر امن انعقاد خطرے میں،اپوزیشن کابائیکاٹ

ڈھاکا…بنگلادیش میں اپوزیشن جماعتوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث عام انتخابات کا پر امن انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ جلاوٴگھیراوٴ، لاٹھیاں، گولیاں، دسویں عام انتخابات سے ایک دن پہلے بنگلادیش کے مختلف شہروں کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔ اپوزیشن کی 20جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اورپھر الیکشن سے 48گھنٹے قبل ہڑتال کی کال کے بعد آگ، فائرنگ، آنسو گیس اور پرتشدد مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پولیس اور مخالفین میں جھڑپیں ہوئیں،ڈنڈے چلے، اب تک بنگلادیش میں کم سے کم 100 پولنگ اسٹیشن جلا دیے گئے ہیں جبکہ 3افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا گزشتہ کئی روز سے حکومتی احکامات پر گھر میں نظربندہیں۔ انہوں نے لوگوں سے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث متنازع انتخابات میں وزیراعظم بنگلادیش شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی فتح صاف نظر آرہی ہے۔

مزید خبریں :