05 جنوری ، 2014
کراچی… وینا ملک کے ڈیجیٹل منیجر پرشانت نے دھوکا دے دیا اور فیس بک اور ٹوئٹر پر وینا کی متنازع تصاویر پوسٹ کردیں۔ وینا ملک نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرشانت مجھے بلیک میل کر رہا ہے،پرشانت پیسوں اور سستی شہرت کے لیے بلیک میل کررہا ہے،پرشانت جھوٹا شخص ہے، اس کے الزامات بے بنیاد ہیں،پرشانت بھائی جیسا تھا، مجھے بہن کی طرح پیارکرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعدکافی مصروف تھی، اس لیے سوشل ویب سائٹ اکاؤنٹ کاپاس ورڈتبدیل نہیں کرسکی،پرشانت میرا ملازم تھا، وہ بھارتی شہری ہے، وہ اپنی حد میں رہے،پرشانت کو 10 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتی تھی، اسے ایڈوانس میں تین لاکھ روپے دے چکی تھی، پرشانت کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں، شادی شدہ خاتون پربھارتی شہری کی جانب سے الزامات لگانا غیرمناسب ہے ۔ وینا ملک نے کہا کہ وہ اپنے شوہرکے ساتھ بہت خوش ہوں، میرا شوہرپٹھان ہے، وہ مجھے تحفظ دینا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا نیا ٹوئٹراکاوٴنٹ بنالیا ہے۔ترجمان وینا ملک کا کہنا ہے کہ پرشانت نے ویناکی طرف سے ویب سائٹ پرنامناسب باتیں لکھناشروع کردیں۔ پرشانت وینا ملک کی پروموشن کیلئے کام کرتا تھا، اب مخالف بن گیا۔