05 جنوری ، 2014
کراچی … پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 86ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی،راشد حسین ربانی،صدیق ابو بھائی،پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما اکرم قائم خانی،خالد لطیف، تیمور سیال سمیت دیگر نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب میں وقار مہدی نے کہا کہ اس موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔