پاکستان
06 جنوری ، 2014

پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد

 پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد

اسلا م آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ،شہدافاوٴنڈیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کیخلاف کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ مشرف کی ضمانت دینے والی عدالتوں کاکام ہے کہ وہ انکی پیشی یقینی بنائیں۔پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے ۔ہم خصوصی عدالت کے دائرہ اختیارمیں مداخلت نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :