06 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اکرم شیخ پراسیکیوٹرنہیں پرسیکیوٹرہیں، عدالت میں ان کے رویئے سے لگ رہا تھا کہ اکرم شیخ کی صورت میں بھارت کا کوئی پراسیکیوٹر بول رہا ہے،لگ رہاتھا بھارتی پراسیکیوٹرپاکستان کے سپہ سالار کیخلاف بات کررہا ہے۔خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ اکرم شیخ کی شروع سے کوشش ہے کہ فوج پرالزامات لگائے جائیں۔یہ مقدمہ مشرف کیخلاف نہیں بلکہ افواج پاکستان کیخلاف لڑا جارہا ہے۔