06 جنوری ، 2014
حید آباد…تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے مولانا سمیع الحق کو موقع ملنا چاہیے،وزیراعظم کے غیرملکی دوروں میں صرف پنجاب کے وزیراعلیٰ کی موجودگی کے سبب دیگر تین وزراء اعلی ٰ میں احساس محرومی پیدا ہورہاہے۔ عمرکوٹ روانگی سے قبل حیدرآبادائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے امید لگانا مناسب نہیں۔حکومت دوغلی پالیسی پر عمل پیراہے وہ عوام کے سامنے مذمت کرتی ہے جبکہ پس پردہ امریکہ کی حمایت کی جاتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ کی تقسیم ہرگز نہیں چاہتی۔اگر ایسا ہوا تو پارٹی رکاوٹ بن جائیگی۔اسد عمر نے روانگی سے قبل سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم بناناہے توتین صوبوں کو قائل کرناپڑیگا۔ ڈیم ملکی معیشت کے لئے توبہتر ہوسکتاہے لیکن ملکی سلامتی کے لئے نہیں۔