06 جنوری ، 2014
اسلام آباد…جوڈیشنل کمیشن کی پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنیکی سفارش کی ہے ۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ دوست محمدخان کوسپریم کورٹ کاجج مقررکرنیکی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس فصیح الملک کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی سفارش بھی کی گئی ،جسٹس فصیح الملک پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔