06 جنوری ، 2014
اسلام آباد…ایف آئی اے نے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال کوگرفتارکرلیا گیا،ایف آئی اے کے مطابق وہ تحقیقات میں مطمئن نہ کرسکے جس پرگرفتاری ہوئی ہے، فرخنداقبال پرسرکاری پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خوردبردکاالزام ہے، فرخنداقبال پلاننگ کمیشن کے گریڈ21کے افسرہیں ۔ایف آئی اے نے فرخنداقبال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔