پاکستان
06 جنوری ، 2014

شرجیل میمن کی ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

شرجیل میمن کی ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

کراچی …وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں تیار آر او پلانٹس کو فوری طور پر شروع کیا جائے اور اس کے لئے بجلی اور دیگر مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق اجلاس میں کہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں 18 کروڑ روپے کی لاگت سے شارع قائدین سے جونیجو ٹاؤن تک برساتی نالے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ شاہراہ پاکستان کے مزید فلائی اوورز کا کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی ٹیکنکل کے ایم سی نے ملیر ندی میں کئی کئی فٹ تک کچرے کے ڈھیر کو آئندہ سالوں کے لئے شدید خطرہ قرار دیا جس پر صوبائی وزیر بلدیات نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایات دی کہ فوری طور پر وہاں کچرا پھینکنے کے عمل کو روکنے کے ساتھ ساتھ ملیر ندی کو صاف کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھی ہدایت کی کہ کے ایم سی کے پاس موجود 75 سی این جی بسوں کو بھی عوام کے استعمال میں لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :