پاکستان
06 جنوری ، 2014

علی حیدر نے فیروزآباد تھانے میں لوٹ مار کا مقدمہ درج کرادیا

کراچی …گلوکار علی حیدر نے کراچی کے فیروزآباد تھانے میں اہل خانہ سے لوٹ مار کا مقدمہ درج کروایا ہے جس میں انھوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بھتے کے لیے انھیں کئی ماہ سے کالز کرنے والے افراد اس واردات کے پیچھے ہیں۔پولیس کے مطابق مشہور گلوکار علی حیدر کے اہلخانہ سے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں ان کے گھر کے باہر لوٹ مارکی گئی جس کا مقدمہ علی حیدر نے لوٹ مار کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرادیاہے، مقدمے میں واردارت کرنے والے ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ علی حیدر کو کئی ماہ سے بھتے کے لیے فون کالز موصول ہورہی تھی اور انھیں شک ہے کہ آج واردات کرنے والے ملزمان وہی ہیں، ایس ایس پی اییسٹ کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ علی حیدر نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ یہ خبریں نہ چلائی جائیں تاکہ ملزمان قانون کی گرفت میں آسکیں۔

مزید خبریں :