06 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی میں ہفتے اور اتوار کی خونریزی کے بعد پیر قدرے پر سکون رہا تاہم پھر بھی فائرنگ کے واقعات میں دو افراد اپنی جان سے گئے۔لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق قتل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے۔اورنگی ٹاوٴن میں چاندنی چوک کے قریب ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، آج کا دن کراچی کے لیے قدرے پر سکون رہا کیونکہ اتوار اور ہفتے کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان بلدیاتی امیدواروں سمیت 25سے زاید افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔