07 جنوری ، 2014
راولپنڈی…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔مشرف طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کل بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔عدالت نے آج ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔3نومبر 2007کو آئین توڑنے پر سنگین غداری کے الزامات کے تحت پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کررہاہے۔کل پرویز مشرف چوتھی سماعت پر بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شریف الدین پیر زادہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عدالت کے سامنے سرینڈر کرے، فرد جرم عائد ہو جائے تو اسے حاضری سے استثنا دے دیاجائے۔ ملزم کو تیسری مرتبہ خرابی صحت کی بنیاد پر حاضری سے استثنا دے دیا۔ عدالت نے فوجی اسپتال اے ایف آئی سی کی انتظامیہ کو ملزم کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔