پاکستان
07 جنوری ، 2014

آج سے بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

آج سے بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج اورکل کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب ،قلات اور مکران ڈویژن میں آج بعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔مالا کنڈ ،ہزارہ، پشاور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن سمیت مری اور گلیات میں بھی جمعرات تک چندایک مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے۔ پیر کوسب سے کم درجہ حرات قلات میں منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔

مزید خبریں :