پاکستان
07 جنوری ، 2014

سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل اسلام آباد پہنچ گئے، آج وزیراعظم سے ملیں گے

سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل اسلام آباد پہنچ گئے، آج وزیراعظم سے ملیں گے

اسلام آباد…سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ان سے مذاکرات میں سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی آمد سے پہلے ان سے مذاکراتی حکمت عملی طے کرنے کے لیے وزیراعظم ہاوٴس میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار،چودھری نثار علی خان،احسن اقبال سمیت وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی شریک ہوئے سیکریٹری خارجہ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی ، تجارت،معیشت،تجارت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر تفصیلی غور کیاگیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل پیر کی شام اسلام آباد پہنچے تھے۔چکلالہ ایئر بیس پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ آج مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ دفتر خارجہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔

مزید خبریں :