07 جنوری ، 2014
مینگورہ …مینگورہ کے علاقے شاہ درا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یونین کونسل کے سابق نائب ناظم شاہ زمان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح شاہ درا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مقتول شاہ زمان اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے شاہ زمان شدید زخمی ہوگئے، انہیں سید و شریف اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ شاہ زمان 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں شاہ درا سے یونین کونسل کے نائب ناظم مقرر ہوئے تھے۔