پاکستان
07 جنوری ، 2014

سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت

سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت

اسلام آباد…سابق صدرپرویز مشرف پر غداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران سابق صدر کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے اختیارات محدود ہیں، دوران ٹرائل ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کر رہا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے اختیارات محدود ہیں، غداری کیس میں دوران ٹرائل ملزم کی گرفتاری کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں اکرم شیخ پراسیکیوٹر نہیں، خصوصی عدالت قانون کے تحت تشکیل دی گئی، اسے آئینی عدالت کا درجہ حاصل نہیں اوراس کے اختیارات بھی محدود ہیں۔آرٹیکل 6 اور 204 یا ان کے تحت بنائے گئے قوانین میں دوران سماعت گرفتاری کی کوئی شق نہیں، جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ اگر ملزم عدالتی حکم پر بھی نہ آئے تو کیا عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے، اس پر انور منصور نے کہا کہ وہ اس نکتے پر وقفے کے بعد دلائل دیں گے۔

مزید خبریں :