07 جنوری ، 2014
ممئی …ممبئی کی عدالت میں بھارتی اداکارسلمان خان کے خلاف کارحادثہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیشن کورٹ نے سلمان خان کی درخواست پر عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات اورثبوتوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔بھارتی عدالت ،کیس میں سلمان پر فرد جرم عائد کرچکی ہے۔سلمان خان پرالزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر 2002 کو ممبئی میں اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھا دی تھی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔