پاکستان
07 جنوری ، 2014

مشرف کے معاملے پر نیا این آر اولایا جارہا ہے،عمران خان

 مشرف کے معاملے پر نیا این آر اولایا جارہا ہے،عمران خان

کراچی…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ مشرف کے معاملے پر این آر او تھری لایا جارہا ہے،نواز شریف اور آصف زرداری بھی این آر او کے تحت باہر گئے تاہم اب کوئی نیا این آر او نہیں آنا چاہیئے،مشرف کی طبیعت سے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں،،مشرف کیس میں فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا ملک کوذاتی مفادکی خاطرتقسیم کرنے کے دن ختم ہوگئے۔دھاندلی والے انتخابات سے بہترہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوجائے۔

مزید خبریں :