07 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا مکان ہے۔ کراچی موسم خشک رہے گا اور سردی کی شدت میں کمی بھی ہوگی۔