07 جنوری ، 2014
کراچی…ہاف پلیٹ کی کراچی اسٹیج پر نمائش اپنے آخری ہفتے میں آپہنچی ہے۔ کراچی آرٹس کونسل میں کھیل کی نمائشکامیابی سے جاری ہے۔ ماضی کے لیجینڈ فنکاروں اور لازوال کرداروں کواسٹیج کے ابھرتے نئے فنکاروں کا ہاف پلیٹ کے عنوان سے یہ خراج عقیدت گزشتہ 20,25دنوں سے کراچی میں تھیٹر کو چاہنے والوں کی بھرپور توجہ کا مرکز ہے۔ پونے چودہ اگست، آنگن ٹیڑھا اور سوا چودہ اگست کی کامیابی کے بعد انور مقصود کی ایک اور مقبول تحریر کو اسٹیج پر نئی ٹیم کے ساتھ یادگار بنا نے کا کریڈٹ اس بار بھی داور محمود کی ڈائریکشن میں کوپی کیٹس پروڈکشن کو حاصل ہے۔ جیو اور جنگ کے تعاون سے ٹی وی کلاسک ہاف پلیٹ کی کراچی آرٹس کونسل کے اسٹیج پر نمائش کا یہ شاندار سلسلہ پورے ایک مہینے تک جاری رہنے کے بعد 10جنوری کو ختم ہو گا۔