07 جنوری ، 2014
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں مبینہ طور پر غیر معیاری دوا کے استعمال سے دو سو بھیڑیں ہلاک ہوگئیں جبکہ 4 سو بھیڑوں کو ویکسی نیشن کر کے بچالیا گیا ہے۔ بھیڑوں کا یہ ریوڑ مانسہرہ سے مٹر کی فصل چرنے سیالکوٹ آیا تھا۔موسم کی مناسبت سے بھیڑوں کے مالک خیال گل نے جانوروں کے معدے صاف اور تندرست رکھنے کیلئے گجرات سے دوا خریدی ، دوا کو پانی میں ملا کر استعمال کیا گیا جس چند گھنٹے بعد بھیڑیں مرنا شروع ہوگئیں۔خیال گل کا کہنا ہے کہ وہ 6سو بھیڑیں لے کر آیا تھا دوائی پلانے کے بعد دو سو بھیڑیں مر گئیں جبکہ طسو بھیڑوں کو ویکسی نیشن کے بعد بچالیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی گجرات میں درخواست دی گئی ہے لیکن پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔