پاکستان
07 جنوری ، 2014

خیبرپختونخوا:وزراء کی تنخواہوں ،الاوٴنسزمیں اضافے کاآرڈیننس پیش

خیبرپختونخوا:وزراء کی تنخواہوں ،الاوٴنسزمیں اضافے کاآرڈیننس پیش

پشاور…خیبرپختونخوااسمبلی میں احتساب بل 2014ء اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا۔جبکہ صوبائی وزراء کی تنخواہوں اورالاوٴنسزمیں اضافے کاآرڈی ننس بھی ایوان میں پیش کردیاگیا۔خیبرپختونخوااسمبلی میں صوبائی وزراء کی تنخواہوں، مراعات اورالاوٴنسزکا ترمیمی آرڈیننس وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے ایوان میں پیش کیا۔ آرڈی ننس میں وزراء کی تنخواہ میں 15 ہزارروپے اضافہ تجویزکیاگیاہے۔ اپوزیشن اراکین آرڈی ننس پیش ہوتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے اوربیک وقت بولناشروع کردیا۔ جے یوآئی کے مفتی سیدجانان نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوناچاہئے اوراگرحکومت اضافہ چاہتی ہے توصرف وزراء کی تنخواہیں اورمراعات کیوں بڑھائی جارہی ہیں۔اس موقع پروزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ وزراء کاصرف ہاوٴس رینٹ بڑھایاجارہاہے۔

مزید خبریں :