پاکستان
07 جنوری ، 2014

مشرف کو ایسا کچھ نہیں جو تشویشناک ہو، خطرے کی کوئی بات نہیں، طبی ماہرین

مشرف کو ایسا کچھ نہیں جو تشویشناک ہو، خطرے کی کوئی بات نہیں، طبی ماہرین


راولپنڈی…مشرف کو ایسا کچھ نہیں جسے تشویشناک قرار دیا جائے، خطرے کی کوئی بات نہیں، سب کا بہترین علاج پاکستان میں بھی ممکن ہے۔ سینئر ڈاکٹرز کی رائے۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو لاحق تمام امراض کا بہترین علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے سینئر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کی حالت تشویشناک نہیں کہی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو لاحق تمام عارضوں کا بہترین علاج، پاکستان میں ہی ممکن ہے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر شہباز قریشی نے کہا کہ پرویز مشرف کی انجیو پلاسٹی کی جائے یابائی پاس، اس کا فیصلہ انجیو گرافی کے بعد ہی ہوسکے گا، ملک میں بہترین سہولتیں موجود ہیں، لیکن آخری رائے مریض کی ہوتی ہے۔ امریکی ریاست مونٹانا میں کم سے کم درجہٴ حرارت منفی 53، منی سوٹا میں منفی 48ڈگری امریکی ریاست مونٹانا میں کم سے کم درجہٴ حرارت منفی 53، منی سوٹا میں منفی 48، کہیں منفی 30، کہیں منفی 20، کہیں منفی 10، سپرپاور برفانی طوفان کے سامنے بے بس ہوگیا۔

مزید خبریں :