کاروبار
07 جنوری ، 2014

پاکستان میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ممکن نہیں،آئی ایم ایف

پاکستان میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ممکن نہیں،آئی ایم ایف

واشنگٹن…آئی ایم ایف کا کہنا ہے کا برآمدات میں تیزی سے اضافہ ممکن نہیں،2014ء میں پاکستانی معیشت بیرونی ادائیگیوں کے دباوٴ میں رہے گی،عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان پررپورٹ جاری کر دی۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014ء میں پاکستانی معیشت بیرونی ادائیگیوں کے دباوٴ میں رہے گی۔ دہشت گردی کی لہر اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پاکستانی معیشت کے لیے نقصان ہیں، شرح منافع کی شرح بڑھانا ہوگی۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2013ء ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 6.6 فی صد گری جبکہ برآمدات میں مناسب اضافہ ہونے کی وجہ جاری کھاتوں کا خسار ہوا تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر نے معیشت کو سنبھالا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونا پاکستان کیلیے نقصان ہوسکتا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کیلیے سرمایہ کاری بانڈز کا اجراء ضروری ہے۔ یورو اور ڈالر بانڈ سے پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔ معیشت کی بہتری کے لیے شرح منافع بڑھانا ضروری ہے۔ اسٹیٹ بینک جتنا خود مختار ہوا، مالیاتی پالیسز بہتر ہوسکیں گی اسٹیٹ بینک کو خود مختار کو بنانے ، سرکاری حکام بورڈ میں شامل نہ کیے جائیں۔

مزید خبریں :