08 جنوری ، 2014
دبئی…اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر کے ولیمے کی تقریب دبئی میں ہوئی۔ وینا ملک کی تقریب ولیمہ میں مولانا طارق جمیل کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ولیمے میں شریک قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد عرفان اور احمد شہزاد شامل تھے۔25 دسمبر کو ایک ٹویٹر پیغام میں وینا نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے ایک معروف بزنس مین اسد بشیر خٹک سے شادی کرلی ہے۔شادی کی یہ تقریب بھی دبئی میں ہی انجام پائی تھی۔