دنیا
08 جنوری ، 2014

برطانیہ میں امریکی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4افراد ہلاک

برطانیہ میں امریکی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4افراد ہلاک

لندن…برطانیہ کے علاقے نارفوک میں امریکی ائر فورس کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں عملے کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نارفوک کاوٴنٹی کے ساحلی علاقے کیلے میں پیش آیا۔ امریکی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے lakenheath میں رائل ائر فورس اسٹیشن کے قریب امریکی ائرفورس کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے تمام چاروں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مزید خبریں :