انٹرٹینمنٹ
08 جنوری ، 2014

بالی وڈفلم ہائی وے کے گانے ’پٹاخہ گڈی‘ کی وڈیوجاری

بالی وڈفلم ہائی وے کے گانے ’پٹاخہ گڈی‘ کی وڈیوجاری

ممبئی … بالی وڈکے راک اسٹار ہدایت کار امتیاز علی کی عالیہ بھٹ اور رندیپ ہودا کے ساتھ نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’ہائی وے‘ کے پہلے گانے ’پٹاخہ گڈی‘ کی وڈیو جاری کردی گئی۔ارشاد کامل کے تحریر کردہ اس گانے کو نوران سسٹرز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں عالیہ بھٹ کو موج مستی کرتے دکھایا گیا ہے۔ ساجد نڈیاڈ والا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی مختلف خاندانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرک پر چھ ریاستوں کا سفر شروع کرتے ہیں اور اس دوران اْنہیں خود کوجاننے و سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔امتیاز علی کی پچھلی فلم راک اسٹار کی طرح اس فلم کا میوزک بھی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔40کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی رومانٹک ڈرامہ فلم رواں سال21فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :