دنیا
08 جنوری ، 2014

افغان طالبان نے خودکش حملے کے لئے بچی بھیجنے کی تردید کردی

افغان طالبان نے خودکش حملے کے لئے بچی بھیجنے کی تردید کردی

کابل …افغان طالبان نے خود کش حملے کے لیے 10 سالہ بچی کو بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے خلاف حکومتی پروپیگنڈاہے۔ طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ ہلمند میں پولیس پر خود کش حملے کے لیے 10 سالہ بچی کو نہیں بھیجا، حملے کے لیے لڑکیوں کو استعمال کرنا نہ صرف غیر اسلامی ہے بلکہ افغان ثقافت اور روایات کے بھی خلاف ہے۔ پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے بھائی کی تلاش شروع کردی۔2 روز قبل گرفتارکی گئی بچی کاکہناہے کہ اس کا بھائی طالبان کمانڈر ہے اور اسی نے دھماکے کے لئے اسے بھیجا تھا۔

مزید خبریں :