08 جنوری ، 2014
مری…مری کے علاقے سالگراں میں 2کوسٹرز کھائی میں گر گئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ٹریفک کا عملہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ دونوں بسیں مری سے آ رہی تھیں، گہرائی کافی زیادہ ہے۔وزیراعظم میاں محمد نواز رشیف نے ڈی سی اواور سی پی او کو امدادی کارروائیوں کی خودنگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔